سردیوں میں گرما گرم مکئی کھانے کے ایسے فائدے جو آپ کو ڈاکٹرز پاس نہیں جانے دیں گے

0

مکئی جن میں صحت کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔ یہ صحت کے لیے شاندار حفاظتی خوراک ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق جو لوگ اس کا استعمال کرتے ہیں ان میں بلڈ شوگر، انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول میں رہتی ہے۔مکئی آپ سب کے لیے اچھی ہے اور صحت مند غذا کا حصہ بن سکتی ہے۔
مکئ سبزی ہے یا پھل؟:یہ اصل میں ایک سبزی، ایک مکمل اناج، اور ایک پھل ہے۔لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ یہ کس شکل میں آتا ہے یا یہ کس زمرے میں آتا ہے۔ یہاں تک کہ سادہ پاپ کارن بھی صحت مند ہوسکتا ہے جب تیل، مکھن یا نمک کے بغیر تیار کیا جائے۔آیئے مکئی کے پانچ سب سے بہترین فائدے جانتے ہیں۔
نظام انہضام کے کی بہتری کے لیے مکئی انتہائی مفید غذا ہے۔ اسے کھانے سے قبض دور ہونے کے ساتھ پیٹ ٹھیک رہتا ہے۔اگر آپ وزن پر قابو رکھنا چاہتے ہیں تو چاول کھانے کی بجائے مکئی کو ترجیح دیں۔ اس سے ملنے والی پروٹین کی وجہ سے کچھ ہی عرصے میں آپ کا وزن کم ہونے لگے گا۔مکئی وٹامن کی کمی کا شکار افراد میں خون کی کمی کو بآسانی دور کر سکتی ہے۔ اس میں آئرن کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں کومضبوط بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مکئی میں وٹامن بی کی ایک قسم فولیٹ پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے خون میں ایسی چیزیں پیدا نہیں ہوتیں جو دل کی بیماری پیدا کریں۔ جن کھانوں میں فولیٹ پایا جاتا ہے وہ دل کی صحت کے لئے انتہائی مفید ہوتی ہیں۔یہ آنکھوں کی بصارت بڑھاتی ہے، کمزور لاغر بدن کو قوت دیتی ہے اور مکئی کا تیل بدن کو فربہ کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS