نئی دہلی:(یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ عالمی معیار کے شہروں کی پہچان اعلیٰ معیار کی خوبصورت سڑکیں ہوتی ہیں۔مسٹر سیسودیا اور وزیر تعمیرات عامہ ستیندر جین نے منگل کو سینئر عہدیداروں کے ہمراہ چراغ دہلی میں یورپی خطوط پر تعمیر شدہ سڑک کا معائنہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ یہ خوبصورت سڑک دہلی میں ایک مثال بن جائے گی اور اسے پورے دہلی میں نقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی معیار کے شہروں کی پہچان اعلیٰ معیار کی خوبصورت سڑکیں ہوتی ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ نے سڑک کے اس حصے پر قابل تحسین کام کیا ہے۔ اب پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو پورے شہر میں اسے نافذ کرنے پر کام کرنا چاہیے۔ کیجریوال حکومت پہلے مرحلے میں دہلی میں 540 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر نو ، تعمیر اور خوبصورتی کے منصوبے شروع کر رہی ہے تاکہ انہیں یورپی ماڈل کے برابر لایا جا سکے۔
مسٹر سیسودیا نے کہا کہ چراغ دہلی جانے والی سڑک کا ایک حصہ محکمہ تعمیرات عامہ نے دوبارہ تیار کیا ہے اور ایک سائیکل ٹریک بھی بنایا گیا ہے۔ یہ کام ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کیا گیا تاکہ اس ماڈل کو پوری دہلی میں نافذ کیا جا سکے۔ کیجریوال حکومت قومی دارالحکومت کو بہتر بنانے کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
Reviewed the redesigned roads in Chirag Delhi along with PWD Minister @SatyendarJain@ArvindKejriwal ji has decided to redesign and beautify 540 kilometer-long roads in the national capital according to European standards. pic.twitter.com/Vz4QXpTkF0
— Manish Sisodia (@msisodia) August 17, 2021