ولڈ کپ میں کپل دیو کو مدعو نہیں کیے جانے پر بی سی سی آئی کو تنقید بنایا گیا

0

نئی دہلی: احمد آباد میں کھیلے گئے ولڈ کپ کے فائنل مقابلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سال 1983 ورلڈ کپ وننگ کے کپتان کپل دیو کو مدعو نہیں کیے جانے پر ملک کے سیاسی جماعتوں سے وابستہ رہنماؤں نے بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  وہیں حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے کپل دیو کو مدعو نہیں کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کو پہلی بار عالمی کپ دلانے والے کو نہیں بلانا افسوس ہے، اس سے ملک کے کھیل شائقین عوام بے مایوس ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے اس بارے میں کہا کہ تیراسی کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ساتھ فائنل دیکھنے جاؤں لیکن بورڈ نے فائنل دیکھنے کے لیے نہیں بلایا، سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ کبھی کبھی لوگ بھول جاتے ہیں۔

کپل دیو کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نہیں بلایا اور میں نہیں گیا ، میں1983 کی وننگ ٹیم کے ساتھ جانا چاہتا تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کی ذمہ داری ان پر تھی شاید وہ بھول گئے ہوں۔

کپل دیو کے علاوہ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں موجود دیگر سابق ہندوستانی کپتانوں میں سورو گنگولی بھی شامل تھے، جنہیں بی سی سی آئی کے سابق صدر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔ ماضی کے صدور اور عہدیداروں کو مدعو کرنا بی سی سی آئی کا معمول ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت میں ویراٹ کوہلی سے گلے لگنے والے آسٹریلیائی نوجوان کو پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپل دیو کی قیادت میں اپنا سب سے پہلا عالمی کپ جیتا، اس وقت 60 اوورز کا فارمیٹ تھا۔ کپل دیو کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے ایک لو اسکورنگ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ہرا کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS