بنگلہ دیش ٹی 20 عالمی کپ سے پہلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا

0

ڈھاکہ: ہندوستان میں اکتوبر-نومبر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے قبل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے ۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بدھ کے روز بتایا کہ بنگلہ دیش ستمبر سے اکتوبر 2021 کے بیچ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے آسٹریلیائی ٹیم ممکنہ اکتوبر میں بنگلہ دیش کے ساتھ تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی جب کہ نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا سے پہلے ختم ہوگا۔ اس سے قبل گزشتہ سال ، دونوں ٹیموں کی بنگلہ دیش کے ساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے لئے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جانی تھی ، لیکن سیریز کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو بتایا ، “ٹی 20 سیریز کے لئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنے کا منصوبہ ہے ۔ آسٹریلیائی سیریز کے بعد بنگلہ دیش ون ڈے سیریز کے لئے بھی انگلینڈ کی میزبانی کرے گا۔ ہم تینوں ٹیموں کے مابین سہ رخی سیریز کے امکان کی نہ تو تصدیق اور نہ ہی اس سے انکار کرتے ہیں۔ ”چودھری نے کہا ’’انگلینڈ سیریز بنگلہ دیش کے مستقبل دورہ کے پروگرام میں ہے ، لہذا ہم سہ رخی ٹی 20 سیریز پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے ہیں۔اس کی تصدیق صرف صورت حال کے مطابق کی جاسکتی ہے ۔ ہمارے پاس گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ منسوخ ٹیسٹ سیریز کے میچوں کو دوبارہ کھیلنے کے لئے اتنا وقت نہیں ہے ۔ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی کوالی فکیشن کے لئے اپریل کے آخر تک ہی وقت ہے لیکن اپریل میں ہماری سری لنکا کے ساتھ سیریز ہے ۔‘‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS