بنگلہ دیش کے شرف الدولہ آئی سی سی ایلیٹ گروپ امپائروں میں شامل

0

دبئی (یو این آئی): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شرف الدولہ کو اپنے ایلیٹ پینل آف امپائر میں مقرر کیا ہے۔ وہ اس گروپ میں شامل ہونے والے پہلے بنگلہ دیشی ہیں۔ تجربہ کار کرس براڈ کو میچ ریفریز کے نئے پینل میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

براڈ 2003 سے ایلیٹ پینل میں شامل ہیں۔ انہوں نے 123 ٹیسٹ، 361 ون ڈے اور 135 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ وہ 2009 ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2021 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں میچ ریفری تھے۔ ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے زیادہ تر بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ آئی سی سی کے سی ای او جیوف ایلارڈائس نے کہا، ”کرس براڈ کئی برسوں سے ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے قابل قدر رکن رہے ہیں اور انہوں نے اپنا کردار شاندار طریقے سے نبھایا ہے۔” ]؟[وہ کھیل کے بہترین مفاد میں مشکل فیصلے لینے کے لیے تیار تھے اور کرکٹ کی دنیا میں تمام کھلاڑی اور حکام ان کا احترام کرتے تھے۔

آئی سی سی کی جانب سے میں کرس کا کھیل میں طویل اور ممتاز شراکت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔“ انہوں نے کہا، ”میں شرف الدولہ کو آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں اور اس پینل میں منتخب ہونے والے بنگلہ دیش کے پہلے امپائر ہونے ان کی کامیابی کو تسلیم کرتا ہوں۔ یہ کئی برسوں سے بین الاقوامی میچوں اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں مسلسل کام کرنے کا انعام ہے۔“ اپنی تقرری پر شرف الدولہ نے کہا،”آئی سی سی ایلیٹ پینل میں نام آنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ پینل پر میرے ملک کا پہلا فرد ہونے کی وجہ سے یہ سب کچھ زیادہ خاص ہوجاتا ہے اور میں مجھ پر دکھائے گئے اعتماد کو درست ثابت کرنے کا منتظر ہوں۔“

یہ بھی پڑھیں: اگر ہندوستان اور پاکستان کھیلنا چاہتے ہیں تو آسٹریلیا میزبانی کے لیے تیار:سی اے

انہوں نے کہا، ”میں نے گزشتہ چند برسوں میں کافی تجربہ حاصل کیا ہے اور میں مزید چیلنجنگ کاموں کے لیے تیار ہوں۔ میں آئی سی سی اور بی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے اور میرے دوسرے ساتھیوں کی مدد اور رہنمائی کی۔ میں اپنے کنبہ اور دوستوں کا شکر گزار ہوں جو میرے ساتھ کھڑے ہونے اور میری حمایت کی۔“

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS