بنگلہ دےش: بھیانک ٹرین حادثہ16ہلاک

    0

    ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے برہمن ضلع میں منگل کو2 ٹرینوں کے درمیان ٹکر میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور 50 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ ’ڈھاکہ ٹربیون‘نے اپنی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر حیات الدولہ خان کے حوالے سے کہا کہ سلہٹ سے چٹ گاو¿ں جارہی اُدین ایکسپریس کی ڈھاکہ تورنا نشیتا ٹرین سے مندوباغ اسٹیشن پر منگل کی رات تقریباً 3 بجے ٹکر ہوگئی۔ حیات الدولہ خان نے بتایا کہ یہ ٹکر لوکو ماسٹر کے سگنل کو فالو نہیں کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ خبر میں وزارت ریلوے کے سکریٹری مفضل حسین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کےلئے 3الگ الگ تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل کی گئیں ہیں۔ ’ڈیلی اسٹار‘ کی خبر کے مطابق ادین ایکسپریس اکھورا ریلوے جنکشن پر ٹریک کو بدل رہی تھی، تبھی دونوں ٹرینیں آمنے سامنے آگئیں۔اکھورا ریلوے اسٹیشن کے انچارج شیام لال کانتی داس نے بتایا کہ 12 لوگو ں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے اور 4 نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے کیونکہ ابھی کئی لوگ تباہ شدہ ڈبوں میں پھنسے ہیں۔ حادثے کی وجہ سے ڈھاکہ-چٹ گاو¿ں، ڈھاکہ- نو آکھلی اور چٹ گاو¿ں- سلہٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے۔وہیں ضلع پولیس سربراہ نے حادثے میں 16 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔
    بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ٹرین حادثے پر میں انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS