نئی دہلی : ایز آف لیونگ انڈیکس میں ٹیک سٹی بنگلور نے پہلی، پونے نے دوسری اور احمد آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تاہم ، دہلی اور کولکاتہ پہلے 10 شہروں کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکے ۔ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو ایز آف لیونگ انڈیکس 2020-اور کارپوریٹ پرفارمنس انڈیکس 2020-جاری کیا۔ایز آف لیونگ انڈیکس 2020میں ملک بھر کے شہروں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا، جس کی آبادی 10لاکھ سے زیادہ اور 10لاکھ سے بھی کم تھی۔ اس پورے مقابلہ میں 111شہروں نے حصہ لیا۔ 10لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں ایز آف لیونگ انڈیکس 2020میں پہلے مقام پر کرناٹک کا بنگلور ، مہاراشٹر کا پونے دوسرے اور گجرات کا احمد آباد تیسرے نمبر پر ہے ۔ فہرست میں پہلے 10شہروں میں تمل ناڈو میں چنئی ، گجرات میں سورت ، مہاراشٹر میں نوی ممبئی ، تمل ناڈو میں کوئمبٹور ، گجرات میں ودودرا ، مدھیہ پردیش میں اندور اور مہاراشٹر ہی میں گریٹر ممبئی شامل ہیں۔10لاکھ سے کم آبادی والے شہروں میں شملہ پہلے مقام پر ہے ۔ دوسرے مقام پر بھونیشور اور تیسرے مقام پر دادر نگر حویلی اور دمن دیو کا سلواسہ رہا۔ دوسرے شہروں میں آندھرا پردیش میں کاکی ناڑا ، تمل ناڈو میں سیلم ، ویلور ، گجرات میں گاندھی نگر ، ہریانہ میں گروگرام ، کرناٹک میں داون گیرے اور تمل ناڈو میں تروچیراپلی ہے۔یہاں تک کہ کارپوریشن پرفارمنس انڈیکس 2020میں ، کارپوریشنوں کو2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جس کی آبادی10 لاکھ سے زیادہ اور 10 لاکھ سے بھی کم تھی۔ 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے کارپوریشن میں اندور کو پہلی پوزیشن ملی ہے ، جبکہ سورت دوسرے اور بھوپال تیسرے مقام پر ہے ۔ نئی دہلی میونسپل کونسل نے 10 لاکھ سے کم آبادی والے کارپوریشنوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ دوسرے نمبر پر تروپتی اور تیسری پوزیشن گاندھی نگر نے حاصل کی ہے ۔
کارپوریشن پرفارمنس انڈیکس 2020میں 111میونسپل کارپوریشنز کو شامل کئے گئے تھے۔ دہلی میں 3 میونسپل کارپوریشنوں اور نئی دہلی میونسپل کونسل کو الگ الگ داخلہ دیا گیا تھا۔ کارپوریشنوں کی کارکردگی کا جائزہ 20شعبوں اور 100اشاریوں کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔دونوں اشاریوں پر 16جنوری سے 20مارچ 2020تک سروے کیا گیا تھا اور ان میں شہریوں کی شرکت کو یقینی بنایا گیا تھا۔ملک کے 111شہروں سے 32.2لاکھ شہریوں نے اس ایز آف لیونگ میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں بھونیشور میں شہریوں کی سب سے زیادہ شرکت رہی ۔ دوسرے شہروں میں سلواسہ، داون گیرے ، کاکی ناڑا ، بلاسپور اور بھاگل پور تھے ۔
ایز آف لیونگ میں بنگلور سرفہرست
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS