بلرامپور:اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں بیوی کے قتل کے الزام میں جیل میں بند قیدی نے بدھ کو بیرک میں بنے باتھ روم میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع
نے بدھ کو یہاں بتایا کہ تلسی پور علاقے کے بڑگوگاؤں باشندہ جئے لال(30)نے ضلع جیل کے بیرک میں بنے باتھ روم میں پھانسی لگا کرخودکشی کرلی ہے۔ قیدی کی
موت کی خبر سن کر انتظامیہ کے ہاتھ پائوں پھول گئے۔افراتفری میں جیل انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ کو اسی کی اطلاع دی۔اس معاملے پر ضلع افسر کرشنا کرونیش اور
پولیس سپریٹنڈنٹ دیو رنجن ورما نے جیل پہنچ کر حالات جائزہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 19اپریل سے متوفی اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں ضلع جیل میں قید تھا۔
اہل خانہ کو اس ضمن میں مطلع کردیا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بد ضلع افسر کرونا کرونیش،ایس پی دیورنج ورما،چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر گھن شیام سنگھ نے جیل پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا۔پولیس نے لاش
کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
بلرامپور:جیل میں قیدی کی پھانسی لگا کر خودکشی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS