نئی دہلی: (یو این آئی) قومی راجدھانی کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں گرفتار دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی ضمانت کی عرضی ہفتہ کو مسترد کر دی۔ ستیندر جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 30 مئی کو غیر متناسب اثاثوں سے متعلق منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعات کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ خصوصی جج (پی سی ایکٹ) گیتانجلی گوئل نے 13 جون کو ای ڈی کے دلائل سننے کے بعد مسٹر جین کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت نے اگلے ہی دن 14 جون کو درخواست ضمانت پر دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS