نئی دہلی (ایجنسیاں) : حجاب کا معاملہ اب ہندوستان سے بحرین تک پہنچ گیا۔ عدلیہ میں ایک ہندوستانی ریستوراں کو انتظامیہ نے مبینہ طور پر اس لیے بند کر دیا کہ اس نے باحجاب خاتون کو اندر جانے سے روک دیا۔ بحرین نیوزکے مطابق بحرین ٹورازم اینڈ ایگزی بیشن اتھارٹی(بی ٹی ای اے ) نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب ریسٹورنٹ نے ڈیوٹی منیجر کو معطل کر دیا ہے۔بی ٹی ای اے نے ایک بیان میں کہاکہ ہم لوگوں کے خلاف کسی قسم کا امتیازی سلوک برداشت نہیں کریں گے، خاص طور پر اگر یہ قومی شناخت کے حوالے سے ہو۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS