نئی دہلی (یواین آئی) :سال 2019 کی ایشین یوتھ چمپئن بے بی روجیسانا چانو(51 کلوگرام) نے موجودہ یورپین یوتھ چمپئن الیکساس کوبکا کو شکست دے کر پولینڈ کے کلسے میں جاری آئیبا یوتھ مینزاینڈوومینز ورلڈ مکے بازی چمپئن شپ کے ساتویں دن سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔ اس طرح ہندوستان کے سات تمغے پکے ہوگئے ۔
چانو کے علاوہ اروندھتی چودھری (69 کلوگرام) ٹی ساناماچا چانو(75 کلوگرام)، انکت نروال(64 کلوگرام)، وشال گپتا (91کلوگرام)، بشوامتر چونگتھم(49 کلوگرام) اور سچن(56 کلوگرام) نے بھی اپنے اپنے کوارٹرمقابلے جیت کر آخری4 میں جگہ بنائی۔
ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں 20 رکنی ٹیم اتاری تھی، جس میں سے ساتھ نے تمغے پکے کرلئے ہیں اور اس کے تمغوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ اس سے پہلے ، چھٹے دن ونکا، الفیہ، گیتیکا اورپونم نے سیمی فائنل میں داخل ہوتے ہوئے ملک کے میڈل پکے کئے تھے ۔
خواتین کے 51 کلوگرام کیٹگری میں دومضبوط گولڈ میڈل کے دعویداروں کے درمیان ٹکر ہوئی۔ اس میں ایشین یوتھ چیمپئن چانو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پولیش حریف کوبکا کو 0-5 سے شکست دے دی۔ سیمی فائنل میں اب چانو کا سامنا اٹلی کی لوسیساایاری سے ہوگا۔ اروندھتی نے کوارٹرفائنل میں یوکرین کی انا روزکو کو 0-5 سے جبکہ ساناماچا نے روس کی میرگاریتا جویوا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
مردکیٹگری میں، ایشین جونئر چمپئن بسوامتراورایشیائی یوتھ چمپئن شپ کے سلورمیڈلسٹ نروال بھی امیدوں پر کھرے اترے اورانہوں نے بالترتیب سربیا کے اومیر امیٹوک اوربرازیل کے ایزیکی ایل دوکروزکو 0-5 سے شکست دی۔ منیش (75کلوگرام) اورسمت (69 کلوگرام) کو ساتویں دن کوارٹرفائنل میں شکست کاسامنا کرناپڑاتھا۔
بے بی روجیسنا نے یورپین چمپئن کو شکست دی، ساتویں روز ہندوستان کے مزید ساتھ تمغے پکے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS