نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بابری مسجد انہدام کے معاملے میں فیصلہ کرنے والے مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)کے سبکدوش اسپیشل جج سریندر کمار یادو کو دی گئی سکیورٹی بڑھانے سے انکار کر دیا۔
عدالت عظمیٰ نے بابری مسجد انہدام کے معاملے میں بی جے پی رہنماؤں سمیت تمام ملزموں کو بری کرنے کا فیصلہ کرنے والے سابق جج کی سکیورٹی بڑھانے کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس نے 30 ستمبر کے خط پرسنجیدگی سے غور و خوض کیا ہے اور اسے لگتا ہے کہ سابق جج کی سکیورٹی بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
یادو نے سبکدوشی کے بعد مسلسل سکیورٹی مہیا کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مقدمے کے جلد تصفیہ کی خاطر سپریم کورٹ 2017 سے اس کی نگرانی کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS