نئی دہلی: حکومت نے ایودھیا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سبھی معاملات کے سلسلے میں وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری گنیش کمار کی قیادت میں ایک الگ ڈیسک بنایا ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک حکم نامہ میں ایودھیا معاملے کے فیصلے اور دیگر عدالتوں کے فیصلوں سے متعلق معاملات پر غور و خوص کرنے کے لئے ایڈیشنل سیکریٹری کی قیادت میں ایک خصوصی ڈیسک بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس ڈیسک پر گنیش کمار کے علاوہ دو دیگر افسران بھی ہوں گے۔ واضح ر ہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ 9 نومبر کے فیصلے میں ایودھیا میں رام جنم بھومی پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا اور حکومت سے کہا تھا کہ مسجد کی تعمیر کے لئے سنی وقف بورڈ کو ایودھیا میں ہی پانچ ایکڑ زمین دی جائے۔ اس فیصلے کے خلاف کئی نظر ثانی عرضیاں دائر کی گئی تھی جنہیں سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔
ایودھیا فیصلے کے حوالے سے وزارت داخلہ میں ایک علیحدہ ڈیسک کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS