لکھنؤ: (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کی قیادت میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی حکمرانی والی 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بدھ کے روز اجودھیا میں رام للا کا درشن کریں گے۔ ریاستی بی جے پی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق تمام وزرائے اعلیٰ نڈا کے ساتھ دوپہر 12 بجے اجودھیا کے شری رام ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یوگی کے علاوہ ہریانہ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، آسام، گوا، گجرات، کرناٹک، منی پور اور تری پورہ کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ بہار اور ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ بھی شامل اس درشن میں شامل ہوں گے۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منگل کو وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی
Just concluded an extensive meeting in Kashi with @BJP4India Chief Ministers and Deputy Chief Ministers. pic.twitter.com/UCUsMndhwW
— Narendra Modi (@narendramodi) December 13, 2021
کی صدارت میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ ہوئی۔ 13 دسمبر کو کاشی کے دو روزہ قیام کے دوران مودی نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ دو دور کی میٹنگ کی اور کاشی وشوناتھ دھام کے افتتاح کے بعد پانچ ریاستوں میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق انتخابی حکمت عملی کے سلسلے میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو اتر پردیش میں تین دن کے قیام پر بلایا گیا ہے۔ تمام وزرائے اعلیٰ اپنے قیام کے آخری دن بدھ کو اجودھیا جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے کاشی میں دو دن کے قیام کے بعد تمام وزرائے اعلیٰ منگل کو رات گذارنے کیلئے لکھنؤ پہنچے تھے۔ آج ان سب کا نڈا کے ساتھ اجودھیا جانے کا پروگرام ہے۔