احمدآباد :احمدآباد میں سابرمتی ندی میں کود کر خودکشی کرنے والی عائشہ کے شوہر عارف خان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے عائشہ سے کہا تھا کہ مرنے کا ویڈیو مجھے بھیج دینا۔ عارف 3دن کی پولیس ریمانڈ پر ہے۔ اس پر جہیز مانگنے اور عائشہ کو خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔معاملے کی جانچ کررہے پولیس افسران نے بتایا کہ عارف نے اپنے موبائل سے عائشہ کے ساتھ کی گئی تمام وہاٹس ایپ چیٹ ڈلیٹ کردی تھی، تاہم عائشہ کے موبائل پر ساری چیٹس موجود تھیں۔ افسران نے عارف کو عائشہ کے موبائل میں ملی چیٹ دکھائی تو عارف سمجھ گیا کہ وہ پھنسنے والاہے۔اس نے یہ بھی قبول کرلیاکہ عائشہ کا سوسائڈ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس نے چیٹ ڈلیٹ کی تھی۔
راجستھان کے جالور میں رہنے والے عارف خان پر عائشہ کو خودکشی کیلئے اکسانے کا الزام ہے۔ اسے پیر کی رات پالی سے گجرات پولیس نے گرفتار کیاتھا۔پیر کی رات گرفتاری کے بعد احمدآباد پولیس نے عارف سے اس کے موبائل سے متعلق سوال کیاتھا۔ پہلے اس نے کہاکہ اس نے موبائل پھینک دیاہے۔ پولیس نے موبائل پھینکے جانے والی جگہ کے بارے میں بتانے کیلئے کہا تو عارف نے بتایاکہ اس نے اپنا فون ایک دوست کے گھر میں چھپا دیاتھا۔ عائشہ کے والد لیاقت علی نے گزشتہ روز بتایاتھاکہ انہوں نے عارف کے والد کو فون کرکے پورے معاملے کی اطلاع دینے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے کبھی میرا فون نہیں اٹھایا۔ میری عائشہ واپس نہیں آئے گی، لیکن اس کے گنہگار کو سزا ملنی چاہئے، تاکہ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔ میری بیٹی خوش مزاج تھی لیکن نکاح کے بعد سے ہی جہیز کو لے کر اس کی زندگی عذاب بن گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ کئی مرتبہ ایسا ہوا کہ اس کے سسرال والوں نے عائشہ کو کھانا تک نہیں دیاتھا۔
عائشہ خودکشی معاملہ: ملز م عارف کا اعتراف جرم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS