نئی دہلی (ایجنسیاں): فاسٹ بولر اویش خان کو ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم میں منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم انڈیا میں شامل ہوں گے۔
فی الحال، اویش جنوبی افریقہ میں ہندوستانی اے ٹیم کے لئے کھیل رہے تھے اور جمعرات کے میچ میں انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس کے پیش نظر انہوں نے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائی، کیونکہ پہلے ٹیسٹ میں بولر پرسدھ کرشنا کی کارکردگی مایوس کن رہی، اس لیے سلیکٹرز نے ان کے متبادل کے طور پر اویش خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اچھی کارکردگی کی وجہ سے وہ 11 کھلاڑیوں میں جگہ بنا سکتے ہیں۔اویشخان تیز گیند باز محمد شامی کی جگہ لیں گے۔
مزید پڑھیں: بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کی حمایت میں پہلوان ویریندر سنگھ نے بھی پدم شری واپس کرنے کا اعلان کیا
بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے شامی کو فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں دیا۔ اس وجہ سے وہ اب ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔اویش ہندوستانی ایک روزہ ٹیم کا حصہ تھے جو جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی تھی۔