فضائی ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار دوسری بار اضافہ

0
Sify.com

نئی دہلی: (یو این آئی) فضائی ایندھن کی قیمتوں میں آج ایک پندرہ دن کے وقفہ پر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کی خدشہ ہے۔
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج فضائی ایندھن کی قیمت 2،354.07 روپے یعنی 3.57 فیصد اضافے کے ساتھ 68،262.35 روپے فی کلو لیٹر ہوگئی۔ اس سے قبل 16 جون کو اس میں 2.68 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا پندھواڑہ جائزہ ہوتا ہے۔ اس سال یکم مئی سے اب تک پانچ مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ یکم جون کو تقریبا ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس دوران دہلی میں اس کی قیمت میں 10،457.07 روپے یعنی 18.09 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
ایئر لائن کمپنیوں کی کل لاگت کا 30 سے ​​40 فیصد فضائی ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ہوائی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا اثر فضائی کرایوں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسرے شہروں میں بھی ہوائی ایندھن مہنگا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 2،414.25 (3.77 فیصد) بڑھ کر 66،482.90 روپے، کولکاتہ میں 2،289.38 روپے (3.27 فیصد) اضافے کے ساتھ 72،295.24 روپے اور چنئی میں 2،491.51 (3.69 فیصد) اضافے سے 70،011.44 روپے فی کلو میٹر ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS