آسٹریلیائی خاتون کرکٹ ٹیم کی سب سے بڑی ون ڈے جیت

0

برسبین (یو این آئی)
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد 325 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ لیننگ کی جگہ ٹیم کی کپتانی کرنے والی راچیل ہینز نے آسٹریلیائی ٹیم کے لئے 96 اور ایلیسہ ہیلی نے ٹیم کے لئے 87 رنز کا اضافہ کیا۔راچیل نے 104 گیندوں کا سامنا کیا اور 10 چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ ہیلی نے 87 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 چوکوں کے علاوہ ایک چھکا بھی لگایا۔ نیوزی لینڈ کی خواتین 27 اوورز کھیلنے کے بعد 100 کا نشان تک نہیں پار کرسکیں اور 93 رنز پر ڈھیر ہوگئیں۔ ٹیم کی اسٹار کھلاڑی سوفی ڈیوائن اور ایمیلا کیر پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئیں ۔ ان کے صرف دو بلے باز دہائی کے ہندسے کو چھو سکیں۔
ٹیم کے لئے ایمی اسٹار ویٹ نے سب سے زیادہ رنز بنائے ۔ انہوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ صرف میڈی گرین ہی دس کے اعدادوشمار کو چھو سکی تھیں۔ انہوں نے 22 رنز بنائے ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے لئے میگن شٹ ، جیس جوناسن ، ایشلے گارڈنر اور سوفی مولینکس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس جیت کے ساتھ ہی خواتین کی ٹیم نے اپنی مردوں کی ٹیم کی برابر کردی۔ ون ڈے میں آسٹریلیا کی یہ مسلسل 21 ویں جیت ہے اور رکی پونٹنگ کی مردوں کی آسٹریلیائی ٹیم نے بھی مسلسل 21 ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی۔راچیل ہینز کو پلئیر آف دی میچ اور پلئیر آف دی سریز کا خطاب دیا گیا ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS