ممبئی: بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں منگل (7 نومبر) کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک بہت ہی دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا کی ٹیم نے تین وکٹ سے افغانستان کو شکست دی۔
آسٹریلیا کی طرف سے ہیرو اسٹار آل راؤنڈر گلین میکسویل تھے جنہوں نے زخمی ہونے کے باوجود شاندار ڈبل سنچری کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینگرو ٹیم ایک وقت میں 91 رنز پر اپنی 7 وکٹیں گنوا چکی تھی۔
اس دوران میکسویل کو 2-3 بڑا موقع بھی ملا، جس میں افغانستان کی ٹیم نے کیچ گنوا دی۔ انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا اور طوفانی اننگز کھیل کر افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ میکسویل نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ مل کر 8ویں وکٹ کے لیے 170 گیندوں پر 202 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی۔
An exceptional double ton from an injured Glenn Maxwell helps Australia to a famous victory 🔥@mastercardindia Milestones 🏏#AUSvAFG pic.twitter.com/OavPr2ZRAN
— ICC (@ICC) November 7, 2023
اس میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 292 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں 5 بار کی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ ٹیم کی جانب سے گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے لگائے۔ جبکہ پیٹ کمنز نے 68 گیندوں پر 12 ناقابل شکست رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے سریلنکا کو دی شکست، اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
ٹیم ابھی تک بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 4 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جا چکا ہے۔ تمام میں صرف کینگرو ٹیم ہی جیت پائی ہے۔