کپل سبل نے الزام لگایا کہ آرین کیس آشیش مشرسے توجہ ہٹانے کیلئے

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے جمعہ کو الزام لگایا کہ آرین خان ڈرگس معاملہ لکھیم پور کھیری واقعہ سے توجہ ہٹا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بے قصور ثابت ہونے تک قصوروار’ٹیمپلیٹ‘ لاگو کیاجارہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے معاملے میں لاگو کیا جا رہا ہے۔ آرین (23) کوجنہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 3 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا ، مزید کچھ دنوںجیل میں رہنا پڑے گا کیونکہ عدالت نے جمعرات کو دلائل


سننے کے بعد معاملے کو 20 اکتوبر کو احکامات کے لیے پوسٹ کیا۔ اس معاملے میں کپل سبل نے ٹویٹ کیاکہ آرین خان کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقات میں ایک نیا نظام قانون منظر عام پر آیا ہے۔ ڈرگس کے استعمال یا پھرپاس میں ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ، پھر بھی بے قصور ثابت ہونے پرقصوروار۔ لکھیم پور کھیری میں آشیش مشرکیس سے دھیان کامیابی سے ہٹ گیا۔ کانگریس کے لیڈر کپل سبل نے پی ایم مودی کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ بھوک اور غربت ختم کرنے کے لئے مودی جی کو مبارکباد۔ اب ہندوستان ایک ڈیجیٹل معیشت کے ساتھ ساتھ ایک عالمی طاقت بن چکا ہے۔ اس بار یہ گلوبل ہنگر انڈیکس کی فہرست میں پچھلے سال کے 94 ویں نمبر کے مقابلہ میں101 ویں نمبر پر ہے ۔ بنگلہ دیش نیپال ، پاکستان سے بھی پیچھے ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS