واجپئی کوسالگرہ پر خراج عقیدت

0

نئی دہلی(یو این آئی) صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند،نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی وزرا اور لیڈران نے ہفتے کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ پر ان کی سمادھی ’سدایو اٹل‘ پرگلہائے عقیدت نذرکرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں سڑک اور مواصلات کے ذریعے مواصلاتی انقلاب کے لئے تحریک کا سرچشمہ تھے ۔وزیر اعظم مودی نے آنجہانی واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ محترم اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر سلام۔ ان کی ملک کے لئے خدمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں۔ اوم برلا نے ٹوئٹ پر لکھا واجپئی پورے ہندوستان کو اپنے ساتھ لے کر چلتے تھے ۔ ان کی فکر اور زندگی کی جدوجہد کی کہانی آنے والی نسلوں کے لیے تحریک ہے ۔نڈا نے کہاکہ مادر وطن کی خدمت میں اپنی زندگی وقف کرنے والے ہم سب کے رہنما آنجہانی واجپئی کی سالگرہ پر،ان کی سمادھی’سدیو اٹل‘جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا میں اٹل جی کو ان کی سالگرہ پر سلام پیش کرتا ہوں ۔ وہ ایک عظیم قوم پرست تھے جنہوں نے ایک نامورمقرر، ایک شاعر، ایک قابل منتظم اور ایک قابل ذکر اصلاح پسند کے طور پر اپنی پہچان بنائی ۔ امت شاہ نے بھی آنجہانی واجپئی کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ مادر وطن کی خدمت کو زندگی کا مقصد بنا کر اٹل جی نے اپنے غیر متزلزل اصولوں اور حیرت انگیز لگن کے ساتھ انتودیہ اور گڈ گورننس کا تصور پیش کر کے ہندوستانی سیاست کو ایک نئی سمت دی ۔ ایسے منفرد محب وطن اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سالگرہ پر سلام ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS