شیو ساگر:آسام میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے شیو ساگر ضلع میں 18 ایسے پولنگ مراکز قائم کیے جائیں گے جن کی ذمہ داری صرف خاتون اہلکار ہی سنبھالیں گی۔
شیو ساگر کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر کے ہفتہ کو جاری ایک حکم نامہ کے تحت 27مارچ کو الیکشن کے پہلے مرحلہ کے دوران امگری، تھوورا اور شیو ساگر انتخابی حلقوں میں 6-6 ایسے پولنگ مراکز منتخب کیے گئے ہیں جن کی ذمہ داری صرف خاتون اہلکار سنبھالیں گی۔ حکم کے مطابق امگری انتخابی حلقہ کے لیے اونیتی ہیم چندر دیو ہائر سیکنڈری اسکول (ای)، اونیتی ہیم چندر دیو ہائر سیکنڈری اسکول (ڈبلیو)، اونیتی ہیم چندر دیو ہائر سیکنڈری اسکول (ڈبلیو)-اے، امگری گرلس ہائی اسکول (این)، پینگیرا ایم وی اسکول (این) اور پینگیرا ایم وی اسکول (ایس) پولنگ مراکز کی ذمہ داری صرف خاتون اہلکاروں کے ہاتھوں میں ہوگی۔ تھوورا انتخابی حلقہ میں ڈیمائو ٹائون ایم وی اسکول (این)، 102 نمبر دہاجن کسیا ماری ایل پی اسکول (این)، نیتائی پکھری ہائی اسکول (این)، نیتائی پکھری ہائی اسکول (ایم)، نیموگوری ایل پی اسکولاور 98 نمبر بام گوہین گائوں ایل پی اسکول پولنگ مراکز پر صرف خاتون اہلکار پولنگ کرائیں گی۔ شیو ساگر انتخابی حلقہ میں 3 نمبر گرلس ایل پی اسکول (ای)، 2 نمبر ٹائون پرائمری اسکول، 2 نمبر ٹائون پرائمری اسکول-اے، او این جی سی ایل پی اسکول (این)، او این جی سی ایل پی اسکول (ایس) اور او این جی سی ایل پی اسکول (ایم) پولنگ مراکز کی ذمہ داری خاتون اہلکاروں کے کندھوں پر ہوگی۔ آسام میں 126 رکنی اسمبلی کے لیے 27 مارچ، یکم اپریل اور 6 اپریل کو 3 مراحل میں الیکشن ہوں گے۔
ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کی سائیکل ریلی
حیدرآباد، (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی اضافی قیمتوں کیخلاف کانگریس کی تلنگانہ کے بھدراچلم سے سائیکل ریلی نکالی گئی۔ سی ایل پی لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا کے زیرقیادت نکالی گئی ریلی میں کانگریس کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ پر شدید ناراضگی کااظہارکرتے ہوئے اضافی قیمتوں کو فوری واپس لینے کا مودی کے زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت سے مطالبہ کیا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔
اس ریلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر بلرام نائک اور دوسروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھٹی وکرامارکا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی اور ٹی آرایس دونوں کو گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں سبق سکھائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS