نئی دہلی : بی جے پی نے آج آسام اسمبلی کیلئے 70امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، جن میں ماجولی سے وزیر اعلیٰ سربانند سونووال اور جالوکبری حلقہ سے وزیر خزانہ ڈاکٹر ہیمنت بسوا شرما شامل ہیں۔اس فہرست کو بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں جاری کیا۔ یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں امیدواروں کے ناموں پر غوروفکر کیا گیا تھا۔اس اجلاس میں مرکزی وزرا امت شاہ ، راج ناتھ سنگھ ، نتن گڈکری ، تھاور چند گہلوت ، نریندر سنگھ تومر ، بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، پارٹی کے سینئر نائب صدر وجینت پانڈا ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور پارٹی کے رہنما جویل اوراؤں نے شرکت کی۔
آسام اسمبلی الیکشن :بی جے پی کے 70امیدواروں کا اعلان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS