دوحہ :افغانستان کے صدر اشرف غنی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ نئے دور کے مذاکرات کے لئے رضامندی ظاہر کی ۔قطر کی وزارت خارجہ کے خصوصی مندوب مطلق القطانی نے نشریاتی ادارہ الجزیرہ کو بتایا کہ کابل میں افغان ہائی کونسل برائے قومی مفاہمت کے صدر عبد اللہ عبد اللہ سے میٹنگ کے بعد قطر میں طالبان سے مذاکرات منعقدد کرنے پررضامندی ظاہر کی۔
نشریاتی ادارے کے مطابق عبداللہ نے القطانی سے بات چیت کے بعد کہا کہ افغانستان ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے قطر کی کوششوں کی سراہنا کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS