نئی دہلی : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )سربراہ موہن بھاگت کےسی اے اے پر ان کے بیان پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدراآباد کے رکن اسمبلی اسدالدین اویسی نے پلٹ وار کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو کہا کہ مسلمان کوئی بچہ نہیں ہے، جسے گمراہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے قوانین کے خلاف بار بار مظاہرہ کرتے رہیں گے، جس میں ہمیں اپنے کو ہندوستانی ثابت کرنے کی بات ہوگی۔
دراصل، سنگھ سربراہ موہن بھاگوت نے دشہرے کے جشن پر سنگھ کے ہیڈ کوارٹر ناگ پور میں ایک سالانہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس کی آڑ میں فرقاواریت بھڑکانا چاہتے تھے، لیکن اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے ان کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہا کے کورونا وائرس وبا نے اس مدے کو ڈھک دیا۔
اویسی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’ہم بچے نہیں ہیں کہ ہمیں’گمراہ کردیں،بی جے پی نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ سی اے اے اور این آر سی کا ایک ساتھ کرنا کیا تھا،اگر یہ مسلمانوں کے بارے میں نہیں ہے، تو قانون میں مذہب سے جڑی سبھی چیزوں کو ہٹا دیں؟ یہ بات جان لئے کئے جب تک کوئی بھی ایسا قانون رہے گا، جس میں ہمیں اپنی ہندوستانی ثابت کرنے کی بات ہوگی، تب تک ہم اس کی بار بار مخالفت کرتے رہے گے‘۔
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اویسی نے کہا کہ ہم کسی بھی قانون کی مخالفت کریں گے جس میں مذہب کے اصول پر شہریت کی بات ہوگی۔ کانگریس ،آر جے ڈی اور اس کے ساتھیوں سے کہا کہنا چاہتا ہو کہ تحریک کے دوران آپ خاموشی کو بھلایا نہیں جاسکتا ،جب بی جے پی کے لیڈر سیمانچل کے لوگوں کو ’گھسپیٹھیا‘کہ رہے تھے ، آر جے ڈی کانگریس نے ایک بار بھی منہ نہیں کھولا۔
موہن بھاگت کے سی اے اے والے بیان پر اویسی کا پلٹ وار ، ہم بچے نہیں کی کوئی ہمیں’بھٹکا‘دے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS