اسد الدین اویسی نے سپریم کورٹ میں شہریت قانون کو چیلنج کیا

0

نئی دہلی: شہریت قانون کو چیلنج کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے شہریت قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہے۔ یہ اطلاع نظام پاشا ایڈوکیٹ نے میڈیا کو دی۔ انھوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی نے اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے، جس میں نو منظور شدہ شہریت قانون کو ہندوستانی آئین کے خلاف بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS