معیشت میں بہتری، سرکار مزید اخراجات کیلئے تیار

0

نیتی آیوگ کے سابق ڈپٹی چیئرمین اروند پنگڑھیا کا دعویٰ
نئی دہلی، (پی ٹی آئی): ہندوستانی معیشت میں’بہتری‘آ رہی ہے اور سرکار ترقی کو حمایت کیلئے اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے مزید پیسہ خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ نیتی آیوگ کے سابق ڈپٹی چیئرمین اروند پنگڑھیا نے منگل کو یہ بات کہی۔ حالانکہ اس کے ساتھ پنگڑھیا نے کہا کہ کووڈ19- وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کی وجہ سے ہندوستانی معیشت کو 5,000 ارب ڈالر پر پہنچانے میں ابھی وقت لگے گا۔
نیتی آیوگ کے سابق ڈپٹی چیئر مین نے ایک انٹرویو میں اگلے مالی سال میں 2 پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نج کاری کے فیصلے کو ایک ’غیر معمولی‘ کوشش بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ 50 سال قبل جو غلط ہوا تھا، اسے بالآخر ٹھیک کرنے کی کوشش ہے۔ ان کا اشارہ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذریعہ بینکوں کے قومیانے کی جانب تھا۔ پنگڑھیا فی الحال کولمبیا یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں مجموعی گھریلو پیداوار (ڈی جی پی) کی 0.4 فیصد کی شرح نمو سست لگتی ہے لیکن جس طرح سے پہلی اور دوسری سہ ماہی میں معیشت میں بالترتیب 24.4 فیصد اور 7.3 فیصد کی گراوٹ آئی ہے اس کے مدنظر سہ ماہی-در- سہ ماہی بنیاد پر یہ نمو کافی مضبوط دکھائی دیتی ہے۔
پنگڑھیا نے کہا کہ اس طرح کے اشارے ہیں کہ سرکار تیزی سے پرانی غلطیوں کو ٹھیک کر رہی ہے۔ ساتھ ہی سرکار نے رواں سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے خرچ کو دوگنا کرنے کو بھی تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیزوں سے مانگ بڑھے گی اور معیشت کی نمو کو حوصلہ ملے گا۔ ایسے میں نمو کے مورچے پر خبر کافی حوصلہ افزا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان 2024-25 تک 5,000 ارب ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کر لے گا، پنگڑھیا نے کہا کہ کووڈ19- کے جھٹکے کی وجہ سے ہمیں اس کے لیے ایک یا دو سال زیادہ انتظار کرنا ہوگا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا افراط زر کے 2-6 فیصد کے ہدف کے جائزہ کے حق میں ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اس ہدف کو ایک فیصد اونچا کرنا چاہوں گا۔
سرکار کی جائیداد تشکیل نو کمپنی اور جائیداد مینجمنٹ کمپنی کی تجویز پر انہوں نے کہا کہ ’اس طریقے یا دوسرے طریقے سے ہمیں تیزی سے این پی اے کو صاف کرنا ہوگا۔‘ انہوں نے کہا کہ اگر سرکار تیزی سے بیڈ بینک کی تشکیل کرتی ہے اور بینکوں کے بہی کھاتے سے این پی اے کو ہٹاتی ہے تو یہ صحیح سمت میں ایک بڑا قدم ہوگا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS