نئی دہلی: بیرون ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کےلئے جمعرات سے شروع ہورہے مشن کے پہلے دن 10 پروازوں میں تقریباً 2,300 مسافروں کی وطن واپسی ہوگی۔
شہری ہوابازی کی وزارت سے موصول اطلاع کے مطابق،7 مئی کو فضائی خدمات فراہم کرنے والی سرکاری کمپنی ایئرانڈیا سات اور اس کی اتحادی کمپنی ایئرانڈیا ایکسپریس تین پروازیں چلائے گی۔ان میں تقریباً 2,300 لوگوں کو لائےجانے کا منصوبہ ہے۔بورڈنگ سے پہلے ہر مسافر کی اسکریننگ کی جائےگی اور جن میں کووڈ 19 کی علامات ہوں گی انہیں ٹکٹ ہونے کے باوجود طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی سے ایک پرواز کوچی کےلئے اور دبئی سے ایک پرواز کہزیکوڈ کےلئے روانہ ہوگی۔دونوں میں 200-200 مسافروں کو لایا جائےگا اور ان کی آمدو رفت ایئر انڈیا ایکسپریس کرےگی۔ایئر انڈیا ایکسپریس کی تیسری پرواز قطر کے دوحہ سے کوچی کےلئے ہوگی جس میں 200 لوگوں کو ملک لایاجائےگا۔
ایئرانڈیا ریاض سے کوہزیکوڈ (200 مسافر)، لندن سے ممبئی (250 مسافر) ، سنگاپور سے ممبئی (250 مسافر) ، کوالالمپور سے دہلی (250 مسافر) ، سان فرانسسکو سے ممبئی کے راستے حیدرآباد (300 مسافر)، منیلا سے احمد آباد (250 مسافر) اور ڈھاکہ سے سری نگر (200 مسافر) کیلئے ایک ایک طیارہ چلائیں گی۔
ہندوستانی شہریوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے کے حکومت کے فیصلے کے بعد ، شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کے روز کہا کہ 07 مئی سے 13 مئی کے درمیان پہلے ہفتے میں 64 خصوصی پروازوں میں 12 ممالک کے 14،800 ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کا منصوبہ ہے۔ ان مسافروں کو کرایہ خود برداشت کرنا ہوگا۔ کرایہ وزارت کی طرف سے طے کیا گیا ہے۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Jammu Kashmir & Ladakh
- Maharashtra & Goa
- Opinion & Editorial
- Politics
- Punjab & Haryana
پہلے دن دس پروازوں میں 2,300 ہندوستانی وطن واپس لوٹیں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS