ممبئی (ایجنسی) : سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان ممبئی کروز ڈرگس معاملے کے چلتے آرتھر جیل میں بند ہیں۔ آئے دن اس کیس میں نئے نئے خلاصے ہورہے ہیں ۔ اسی بیچ آرین خان
کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔اس نئے ٹویسٹ نے ہر کسی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس کیس میں پانچ گوا ہونے کا دعویٰ کرنے والے پروبھاکر سالی نے حلف نامے میں چوکانے والا خلاصہ کیا ہے۔ کیس میں نیا ٹوئسٹ لانے والے پربھاکر خود کو گوسوامی کاباڈی گاڈ بتارہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ آرین کی گرفتاری کے دن ایک انجان شخص نے اس کے ساتھ سیلفی کھینچی تھی جو کافی وائرل ہوگئی تھی۔ بعد میں اس شخص کی پہچان کرن گوسوامی کی شکل میں ہوئی تھی۔ چونکہ پہچان سامنے آنے کے بعد گوسوامی فرار ہیں۔ پربھاکر نے حلف
نامے میں کہا کہ اس نے گوسوامی اور سیم ڈیسوزا کے ایک دوسرے سے بات چیت کرتے سناتھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ این سی بی، کے پی گوسوامی اور سیم ڈیسوزا نے بیٹے کو رہا کرنے کے لئے شاہ رخ خان سے 25کروڑ کی مانگ کی تھی۔ یعنی اگر شاہ رخ خان کی اور سے 18کروڑ روپے دے دئے جاتے تو آرین خان کامعاملہ دبا دیا جاتا۔ اس نے دونوں کو یہ کہتے سنا تھا کہ آپ 25کروڑ کا بم ڈال دو۔ چلو 18کروڑ میں سودا طے کرتے ہیں اور سمیر وانکھڑے
کو 8کروڑ روپے دے دیتے ہیں۔ پربھاکر نے الزام لگایا ہے کہ گوسوامی اور سیم نے مبینہ طور پر 18کروڑ سے 8کروڑ روپے این سی بی افسر سمیر وانکھڑے کو دینے کی بات کہی تھی ۔ پربھاکر سالی نے اپنے حلف نامے میں یہ بھی کہا کہ کروز پر این سی بی کی چھاپے ماری کے بعد اس نے سارخ خان کی مینجر پوجا ددلانی کو کے پی گوسوامی اور سیم کو نیلے رنگ کی مرسڈیز کار میں ساتھ بیٹھ کر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ ان کے بیچ 15منٹ بات ہوئی تھی۔ پربھاکر نے آگے کہا کہ اس کے بعد گوسوامی نےاسےفون کیاتھا اور بتور پنچ بننے کو کہا تھا ۔ اس نے بتایا کہ این سی بھی نے اس سے
10سادے کاغذ پر سائن کروائے تھے۔ اس کے ساتھ پربھاکر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے 50لاکھ روپے کے دو بیگ گوسوامی کو دئے ہیں۔ پربھاکر نے کہا کہ 1اکتوبر کی رات 9بج کر 45منٹ پر گوسوامی نے فون کر 2اکتوبر کو ساڑھے سات بجے تک تیار ہوکر ایک مقام پر آنے کو کہاتھا۔ اس کے ساتھ ہی گوسوامی نے اسے کچھ تصاویر دی تھی
اور گرین گیٹ پران لوگوں کی پہچان کرنے کو کہا تھا جو اس تصویر میں نظر آرہے تھے۔ کرن گوسوامی کے پاس بوڈی گارڈ کے طور پر کام کرنے والے پربھاکر نے دعویٰ کیا کہ وہ کروز ریڈ کی رات گوسوامی کے ساتھ تھا۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ اس نے گوسوامی کو سیم نام کے شخص سے این سی بی دفتر کے پاس
ملتے دیکھا تھا۔ پربھاکر نے کہا کہ جب سے گوسوامی رسمی طریقہ سے غائب ہوگیا ہے اسے سمیر وانکھڑے سے اپنی جان کا خطرہ ہے۔وہیں دوسری طرح این ایس بی نے ان دعویٰ کو بے بنیاد بتایا ہے۔ سمیر وانکھڑے نے اس الزامات پر کہا کہ وہ اس کا سخت الفاظ میں جواب دیں گے۔ انہوں کہا یہ بے حد ہی تکلیف دے اور خراب بات ہے۔
کروز پر پڑی ریڈ سازش:اگر 18کروڑ دے دیتے تو بچ جاتا شاہ رخ خان کا لاڈلا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS