فضائی آلودگی کو دیکھتے ہوئے حکومت دہلی پھر آڈ ایون فارمولا نافذ کرسکتی ہے۔ فی الحال دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ سنیچر اور اتوار کو آڈ ایون نافذ نہیں ہوگا۔
البتہ اس پر پیر کے روز فیصلہ لیا جائے گا کہ دوبارہ آڈ ایون نافذ کرنا ہے یا نہیں۔وزیراعلیٰ کیجریوال نے مزید کہاکہ وہ دہلی کی فضائی آلودگی کو لیکر فکر مند ہیں، لیکن یہ آلودگی دہلی کی وجہ سے نہیں ہے۔بلکہ پڑوسی ریاستوں میں پرالی جلائے جانے کی وجہ سے آب و ہوا آلودہ ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS