نئی دہلی: دہلی کی اروند کیجریوال حکومت میں وزیر اور عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر راجکمار آنند نے وزارتی عہدے اور پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔راجکمار آنند اروند کیجریوال حکومت میں سماجی بہبود کی وزارت سنبھالے ہوئے تھے۔
راجکمار آنند نے عام آدمی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی میں دلت ایم ایل اے یا کونسلروں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ دلتوں کو کلیدی عہدوں پر جگہ نہیں دی جاتی۔ میں بابا صاحب امبیڈکر کے اصولوں پر چلنے والا شخص ہوں، اگر میں دلتوں کے لیے کام نہیں کرسکتا تو پارٹی میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
عام آدمی پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے دن سے یہی کہا تھا کہ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے پیچھے عام آدمی پارٹی کو توڑنا ہے۔ بدعنوانی کو بے نقاب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس کا واحد مقصد عام آدمی پارٹی کو توڑنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ایک بار پھر بابا رام دیو اور بال کرشنا کا معافی نامہ مسترد کر دیا
اس لیے میں دہرا رہا ہوں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس ملک کی مجرم جماعت ہے جو اس ملک میں غنڈہ گردی کر رہی ہے۔ ای ڈی سی بی آئی کا استعمال کریں اور پارٹیاں توڑیں حکومت کو توڑ دیں۔ اس نے دوسری ریاستوں میں بھی ایسا ہی کیا۔