کوزی کوڈ : کیرالہ کے کوزی کوڈ میں کالی کاٹ یونیورسٹی کے نصاب میں بکر پرائز جیتنے والے اروندھتی رائے کے لیکچر 'کم ستمبر' کو شامل کرنے کے بعد ریاست میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔
کیرالہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر کے سریندرن نے اس کو ملک مخالف قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سریندرن نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مضمون طلباء میں مذہبی تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے اور اسے جلد سے جلد نصاب سے نکال دیا جائے۔
اس کے علاوہ،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رائے کے مضمون کو شامل کرنے والے مدیران کے خلاف ملک سے بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔
سریندرن نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اس معاملے پر نوٹس لینا چاہئے اور محترمہ رائے کے قابل اعتراض اور ملک دشمن بیانات کی تحقیقات کی جانی چاہئے-
کالی کٹ یونیورسٹی سے بی اے انگریزی کے دوسرے سال کے تیسرے سمسٹر میں شامل کئے گئے اس مضمون پرسریندرن نے کہا کہ اس مضمون میں ملک کے مختلف حصوں میں خودکش حملہ آوروں کو صحیح ٹھہرایا گیا ہے اورحکومت پراقلیتوں کے خاتمے اورجمہوریت کو للکارنے کا الزام عائد کیا ہے۔اس مضمون میں وہ ہندوستان کے جوہری تجربات اور بڑے ڈیموں کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ معاملہ نوٹس میں نہیں آیا ہے اوراجلاس میں اس پر بات نہیں کی گئی ہے۔ اس پر مزید غوروفکرکے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
اروندھتی رائے کا مضمون تنازعات کےگھیرے میں
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS