نئی دہلی: ملک کے پہلے نو منتخب چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راوت نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا اہلکاروں کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں کہا کہ ان کا مقصد تینوں افواج کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کو متحد کرنا اور ایک ٹیم کے طورپر کام کرنا ہوگا۔ وہ تینوں افواج کو دستیاب وسائل کےبہترین استعمال کویقینی بنانے پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ بپن راوت نے کہا کہ مسلح افواج سیاست سے دور رہیں اور حکومت کی ہدایات کے مطابق کام کریں۔
ان کا یہ تبصرہ اپوزیشن کے الزامات کے درمیان آیا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا،’’ہم خود کو سیاست سے دور رکھتے ہیں۔ ہم حکومت کی ہدایات مطابق کام کرتے ہیں۔‘‘
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS