ریو ڈی جنیریو: (یو این آئی ،اسپوتنک) ارجٹنیا نے برازیل کو مرکانا اسٹیڈیم میں سنیچر کو کھیلے گئے فائنل میں 1-0سے شکست دیکر 2021کا کو پا امریکہ فٹبال خطاب جیت لیا۔
فائنل کا واحد میچ جیتانے والا گول پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار اینجل ڈی ماریا نے 22ویں منٹ میں کیا۔ سنیچر کو ملی جیت پہلا موقع ہے جب ارجنتینا کے بارسلونا اسٹار لیونل میسی میں ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے کوئی بڑا خطاب جیتا ہے۔
کو پا امریکہ فٹبال میچ گزشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے۔ ٹورنامنٹ بنیادی طورپر ارجنٹینا اور کولمبیا میں ہونا تھا لیکن جنوبی امریکی فٹبال کنفیڈریشن نے کولمبیا کو ملک گیر احتجاجوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا موقع نہیں دیا۔ بعد میں ارجنٹینا کو بھی اس کے یہاں کورونا کی صورتحال کی وجہ سے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
جون میں کئی گروپوں نے کووڈ۔ 19کے خطرے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے برازیل میں انعقاد کی مخالفت کی تھی لیکن برازیل کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کوپا امریکہ کا انعقاد ہوسکتا ہے جیسا اس کا منصوبہ بنا یا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ برازیل کی ریاستوں ریو ڈی جنیریو، گویاس اور ماتو گروسوکے ساتھ ساتھ فیڈرل ضلع میں منعقد کیا گیا۔
ارجنٹینا نے برازیل کو شکست دیکر کوپا امریکہ خطاب جیتا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS