حیدرآباد: (یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں کورونا کی صورتحال کی سماعت کی اور حکومت کے موقف پر شدید
ناراضگی کا اظہار کیا۔عدالت نے سوال کیا کہ عوامی اجتماعات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کیوں نہیں کئے
گئے؟سنیماگھروں،پبس اور بارس میں عوام کی تعداد کو کم کرنے کے لئے کیا اقدامات کے گئے؟عدالت نے کہا کہ حکومت کی جانب
سے اس مسئلہ پر عدالت میں پیش کردہ رپورٹ میں تفصیلات کی کمی ہے۔بنچ نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ کیا پبس،شراب کی
دکانات اہم ہیں؟اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکو
مت جلد ہی بڑے عوامی اجتماعات پر قابو پانے کے اقدامات کرے گی۔عدالت نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب عوام کی زندگیوں کو
خطرہ ہے، حکومت کب فیصلہ کرے گا ؟عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ اس خصوص میں ہائی
کورٹ ہدایت دے؟
Home Regional Andhra Pradesh & Telangana کیا حکومت کیلئے پبس اور شراب کی دکانات اہم ہیں؟تلنگانہ ہائی کورٹ...
کیا حکومت کیلئے پبس اور شراب کی دکانات اہم ہیں؟تلنگانہ ہائی کورٹ کا سوال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS