عرب ممالک اور مسلم اُمہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرے: اسماعیل خانیہ

0

غزہ: حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل حانیہ نے اپنے پیغام میں عرب لیگ اور عرب ممالک کے رہنماؤں سے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، حانیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوغیث اور عرب ممالک کے رہنماؤں کو ایک پیغام بھیجا ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ “ہم اپنے عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسے فیصلے کریں جو ہمارے لوگوں کے قبضے کے خلاف مزاحمت کے حق، ان کی آزادی اور خود مختاری کے حقوق کا تحفظ کریں اور غزہ کی پٹی میں اپنے لوگوں کی مدد کے لیے بجٹ مختص کریں۔”
1948 سے صیہونی غاصب رہنماؤں کی جانب سے سنگین خلاف ورزیوں اور حملوں کا سامنا ہونے پر توجہ مبذول کرانے والے حانیہ نے اسرائیل کے جبراًنقل مکانی، مقدس مقامات پر حملے اور قتل و غارت اقدامات کی یاد دہانی کرائی۔

حانیہ نے کہا کہ حماس نے بارہا اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا “حماس نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فوری دباؤ ڈالیں کہ وہ ان خلاف ورزیوں کو روکیں جو بین الاقوامی قوانین کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔” اسرائیلی حملوں کے خلاف عرب ممالک اور مسلم امہ کو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کی درخواست کرنے والے خانیہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور یکجہتی کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: غزہ پر فاسفورس بموں کا استعمال ہوا ہے: حکومت فلسطین

انہوں نے کہا کہ”عسکری جھڑپوں میں (اسرائیلی) فوج کی ناکامی اور مزاحمتی حملوں کے نتیجے میں اس کی زوال پذیری کے بعد، دشمن نے انتہائی خوفناک قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ وہ بے گناہوں کے گھروں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بچوں، عورتوں اور عمر رسیدہ لوگوں کوقتل کر رہا ہے۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS