لو فلور بسوں میں لیڈیز ڈرائیوروں کی تقرری جلد

0

دہلی سرکار کے محکمۂ ٹرانسپورٹ کی زیر التوا تجویز کو منظوری ، تقرری کی راہ ہموار
اظہار الحسن
نئی دہلی (ایس این بی) : راجدھانی میں لو فلور بسوں میں بڑی تعداد میں خاتون بس ڈرائیوروں کی بھرتی کا عمل جلد ہی شروع ہوگا ۔دہلی سرکار کے محکمۂ ٹرانسپور ٹ میں یہ تجویز زیر التوا تھی جسے منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں منظوری دینے کے لئے منعقد اہم میٹنگ میں سینئر افسران کے سامنے یہ حقائق پیش کئے گئے کہ اب تک مہیا اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین زیادہ محتاط ہوکر بس چلاتی ہیں جس کی وجہ سے محض ایک فیصد خاتون خطرناک ایکسڈینٹ میں شامل پائی جاتی ہیں۔صرف 1.7فیصد خاتون ڈرائیور ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
اس کے مقابلے میں مرد ڈرائیور زیادہ ایکسڈینٹ کرتے ہیں یا ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اس لئے راجدھانی میں دہلی سرکار کے ذریعہ خریدی جانے والی لو فلور بسوں میں زیادہ خاتون ڈرائیور وں کی تقرری کی جائے گی ۔خواتین کو صرف لو فلور آٹو میٹک بسوں میں تقرر کیا جائے گا ۔
ٹرانسپورٹ محکمہ نے سرکار کے محکموں میں ڈرائیور بھرتی ضابطے میں اہم تبدیلی کی ہے۔ اب تک ڈرائیونگ لائسنس یافتگان کو 5سال کا ڈرائیونگ تجربہ ہونے پر دہلی سرکار کے کسی بھی محکمہ میں ڈرائیور تقرر کرنے کی تجویز تھی۔اس ضابطے میں ڈی ٹی سی نے تبدیلی کرنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد ضابطے میں تبدیلی کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ نئے ضابطے کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس یافتگان کو 3 سال کا ڈرائیونگ تجربہ ہونے پر ڈی ٹی سی میں ڈرائیور تقرر کیا جا سکے گا لیکن خاتون ڈرائیور کی تقرری کرنے میں 3 سال کے تجربہ کی شرط نافذ نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ راجدھانی میں کلسٹر بسوں میں خاتون ڈرائیور کی تقرری کرنے میں خاتون ڈرائیور کو ایک مہینے کا تجربہ ہونے پر تقرر کیاجاسکے گا ۔ساتھ ہی ڈی ٹی سی یا کلسٹر بسوں کے ذریعہ نوکری میں انتخاب ہونے کے بعد خاتون ڈرائیور کو2 مہینے کی اضافی ٹریننگ دی جائے گی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS