آکسیجن کی قلت سے ہونے والی اموات پرتحقیقات میں مرکز سے تعاون کی اپیل

0
Image: Economic Times

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے جمعرات کو کہا کہ اگر مرکزی حکومت دہلی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کے صحیح اعداد و شمار چاہتی ہے تو دہلی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی کو منظوری دی جائے۔ایک پریس کانفرنس میں مسٹر سسودیا نے کہا کہ انہوں نے آج مرکزی وزیر صحت من سکھ مانڈویا کو ایک خط لکھا اور اپیل کی کہ دہلی حکومت دارالحکومت میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کرنا چاہتی ہے ، اس کے لیے دہلی حکومت نے اعلی سطح کے ماہرین کی ایک انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی جسے لیفٹیننٹ گورنر نے مسترد کردیا۔ اگر مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ دہلی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کے صحیح اعداد و شمار سامنے آئیں تو دہلی حکومت کی تشکیل کردہ کمیٹی کو منظوری دی جائے۔
نائب وزیراعلی نے کہا کہ یہ خیال کرنا غلط ہوگا کہ دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ٹیسٹ کے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات کی تعداد بتانا مشکل ہوگا۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ دہلی میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔ دہلی میں اب تک تقریبا 25 ہزار افراد کورونا سے مر چکے ہیں ، لیکن یہ معلوم نہیں ہے کہ اس میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کتنی اموات ہوئیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مرکزی حکومت نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور غیر حساس رویہ اپناتے ہوئے یہ ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ ملک میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی اموات نہیں ہوئیں۔ لیکن عدالت کی سرزنش کے بعد اب یہ ریاستوں سے ڈیٹا مانگ رہی ہے۔ دوسری طرف جب دہلی حکومت نے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کے لیے ماہرین صحت کی ایک اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جو کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تحقیقات کرے گی اور متاثرہ خاندانوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کے لیے کام کرے گی۔ چنانچہ مرکزی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت سے اس کمیٹی کو مسترد کردیا، یہ بہت بدقسمتی کی بات تھی۔مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے نائب وزیراعلی نے کہا کہ پچھلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی لیفٹیننٹ گورنر کو انکوائری کمیٹی کو مسترد نہیں کرنا چاہیے بلکہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی تحقیقات میں دہلی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS