لاہور: نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں اور اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں۔ نیب نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے دستاویزات فراہم نہ کرنے پر 11اگست 2020 کوانہیں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا، اگست 2020 میں مریم نواز نے اپنی سیاسی طاقت کا استعمال کیا اور نیب آفس پر حملہ کروایا۔ درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز کے کارکنوں نے پولیس اور نیب آفس پر پتھرآ کیا جس کا مقدمہ علیحدہ سے درج کیا جاچکا ہے، مریم نواز پیش نہ ہو کر نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں۔
مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS