انوکمپا کوٹہ:شادی شدہ بیٹی بھی نوکری پانے کی اہلاگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اپنے والد کی آمدنی پر منحصر بیٹی بھی مہلوک انحصار کوٹے کے تحت نوکری پانے کی اہل ہے۔ چیف جسٹس اندرجیت موہنتی اور جسٹس ایس سی چٹوپادھیائے کی ڈویژن بنچ نے منگل کو اپنے فیصلے میں واحد جج کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس کے خلاف ریاستی سرکار کی پٹیشن خارج کر دی۔ ڈویژن بنچ نے کہا کہ شادی شدہ بیٹی کو مہلوک انحصار کوٹے کے تحت نوکری کے فائدے سے محروم کرنا آئین کے جذبے کے ساتھ ساتھ جنسی مساوات کے خلاف ہے۔ اس سے قبل واحد جج کی بنچ نے 5الگ الگ رٹ پٹیشنوں پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے والد کی آمدنی پر منحصر ایک شادی شدہ بیٹی مہلوک انحصار کوٹے کے تحت سرکاری نوکری پانے کی اہل ہے۔ واحد جج کے فیصلہ کے جائزہ کی اپیل کرتے ہوئے ریاستی سرکار نے ڈویژن بنچ کے سامنے ایک رٹ پٹیشن داخل کی تھی۔ معاملے میں 5 عرضی گزاروں میں سے ایک کی نمائندگی کرنے والے وکیل ہرے کرشن بھومک نے بدھ کو اس فیصلہ کو جنسی تفریق کے خلاف جیت قرار دیا۔
انوکمپا کوٹہ:شادی شدہ بیٹی بھی نوکری پانے کی اہل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS