لکھیم پور:(یواین ائی) اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کے تکونیا میں چار کسانوں سمیت آٹھ افراد کے مارے جانے کے واقعہ میں مطلوب ایک دیگر ملزم کو پولیس نے منگل کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کسان قتل واقعہ کے ایک دیگر مطلوب ملزم شیکھر بھارتی کو کھیری پولیس کی کرائم برانچ نے لکھنؤ کے اے پی سین روڈ سے گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شیکھر بھارتی کو آج سی جے ایم عدالت میں پیش کر کے 14دنوں کی پولیس ریمانڈ مانگی گئی لیکن عدالت نے ملزم کو عدالتی تحویل میں لیتے ہوئے سماعت کے لئے بدھ کا دن طے کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شیکھر بھارتی لکھیم پور واقعہ کے کلیدی ملزم آشیش مشر کے دوست انکت داس کی کار کا ڈرائیور ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS