اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ کن سیلاب اور بارش سے متعلق دیگر حادثات میں کم از کم 19 لوگوں کی جان چلی گئی اور 1256 زخمی ہوگئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، اس دوران ملک بھر میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم نو بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ نظرثانی شدہ اعدادوشمار کے مطابق جون کے وسط سے مان سون کی بارشوں کے قہر سے مرنے والوں کی تعداد تقریباً 1186 ہو گئی ہے اور تقریباً 4896 زخمی ہوئے ہیں۔ سیلاب سے تقریباً 1172549 مکانات تباہ یا بہہ گئے۔ سیلاب میں تقریباً 733488 مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں سیلاب سے مزید 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS