نئی دہلی: ہندستان کے شمالی علاقوں میں 21جون کو صبح دس بجکر 25منٹ سے سورج گرہن نظر آئے گا۔سورج گرہن افریقہ، ایشیا اور یوروپ کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گرہن کی پیک ہندستان کے شمالی حصہ میں نظر آئے گی، جو صبح 10:25بجے سے شروع ہوکر 12:08بجے زیادہ گرہن اور 01:54بجے ختم ہوجائے گا۔ اس سے پہلے گرہن 26دسمبر 2019کو جنوبی ہندستان سے اور جزوی گرہن کے طورپر ملک کے مختلف حصوں میں نظر آیا تھا۔ اگلا سورج گرہن ہندستان میں اگلی دہائی میں نظر آئے گا جو 21مئی 2031کو ہوگا جبکہ 20مارچ 2034کو مکمل سورج گرہن نظر آئے گا۔یہ سورج گرہن 900برس بعد لگ رہا ہے۔ یہ گرہن اتوار کو اس لئے اسے چونا منی گرہن کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے 5جون کو چاند گرہن لگ چکا ہے۔سائنس اور تکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما نے کہاکہ گرہن جیسے فلکیاتی واقعات سائنس کے بارے میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور حقیقت میں ان کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانہ پر سماج کو سمجھانے اور سائنسی مزاج پیدا کرنے کے غیرمعمولی مواقع ہیں۔
ہندستانی حکومت کے سائنس و تکنالوجی محکمہ (ڈی ایس ٹی) کے خود مختار ادارہ آریہ بھٹ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشن سائنس اینڈ ریسرچ (اے آر آئی ای ایس) آنے والے سورج گرہن کا سوشل میڈیا پر لائیو ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ گرہن دیکھنے کے دوران کیا کریں اور کیا نہ کریں اس سے متعلق ایک فہرست تیار کی گئی ہے۔
گرہن کے دوران یہ احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے: گرہن دیکھنے کے لئے اور آنکھوں کو کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے گرہن دیکھنے والے چشموں (آئی ایس او سے تصدیق شدہ) یا مناسب فلٹرس کے ساتھ کیمرے کا استعمال کریں۔ سورج گرہن دیکھنے کا سب سے محفوظ طریقہ پنہول کیمرے سے اسکرین پر پروجیکشن یا ٹیلی اسکوپ ہے۔ گرہن کے دوران کھانا۔پینا، غصل کرنا، باہر جانے میں کوئی دقت نہیں ہے۔ گرہن کو دیکھنا ایک شاندار تجربہ ہوتا ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ننگی آنکھوں سے سورج گرہن کو نہ دیکھیں اس کے علاوہ پینٹ کئے گلاس کا بھی استعمال نہ کریں۔
ملک میں 21جون کو صبح سورج گرہن ہوگا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS