نئی دہلی : جوائنٹ انٹرنس ایگزام (جے ای ای)ایڈوانسڈ 2020 کے نتائج کا اعلان پیر کو کردیا گیا، جس میں آئی آئی ٹی بمبئی زون کے چراغ فلور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ آئی آئی ٹی روڑکی کی کنشکا متل لڑکیوں کے زمرے میں ٹاپر رہی۔ تاہم ، کنشکا آل انڈیا رینک میں 17 ویں نمبر پر ہے۔
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی دہلی کے جاری نتائج کے مطابق چراغ نے 396 میں سے 392 مارکس حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا جب کہ کنشکا نے 396 میں سے 315 مارکس حاصل کئے۔ انہوں نے بتایا کہ جے ای ای ایڈوانسڈ کے امتحان میں 1،50،838 طلباء شریک ہوئے جن میں سے 43،204 طلباء نے کامیابی حاصل کی جن میں 6،707 لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS