انکیتا بھنڈاری کی لاش نہر سے برآمد،رینوکا دیوی کی قیادت میںایس آئی ٹی ٹیم کی تشکیل

0

دہرادون: (یو این آئی) اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کے حکم پر جمعہ کی آدھی رات کو ریسپشنسٹ انکیتا بھنڈاری کے قتل کے ملزم بی جے پی لیڈر کے بیٹے پلکت آریہ کے ریزارٹ کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا گیا۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے تمام ریزارٹس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس دوران ہفتہ کی صبح انکیتا کی لاش بھی نہر سے برآمد کرلی گئی ہے۔
اتراکھنڈ کی انکیتا بھنڈاری قتل کے معاملے میں ملوث بی جے پی لیڈر کے بیٹے کے ریزارٹ پر انتظامیہ کا بلڈوزر چلا ۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایات کے بعد انتظامیہ نے آدھی رات کو یہ کارروائی کی ہے۔ بی جے پی لیڈر ونود آریہ کے بیٹے پلکت آریہ کے ونتارا ریزورٹ کو وزیراعلیٰ دھامی کی ہدایت پر آدھی رات کو منہدم کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بھی ریزورٹ کے بارے میں شکایت کی تھی۔
دھامی کے حکم پر، ملزم پلکیت کے رشی کیش میں واقع ریزارٹ کو پوڑی ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی آدھی رات کو منہدم کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مجسٹریٹس کو اتراکھنڈ کے تمام ریزورٹس کی چھان بین کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہدایات دی گئی ہیں کہ جو ریزارٹس غیر قانونی طور پربنے ہیں یا غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری ضروری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ ریاست بھر میں واقع ہوٹلوں / ریزورٹس / گیسٹ ہاؤسز وغیرہ میں کام کرنے والے ملازمین سے بھی ان کے بارےمیں معلومات حاصل کرنے اور شکایات کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت دی گئی۔
دھامی نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پر بتایا کہ انکیتا کی لاش ہفتہ کی صبح برآمد کرلی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے سے میرا دل بہت دکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دلانے کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پی رینوکا دیوی کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے اور اس سنگین معاملے کی تیزی سے جانچ کا حکم دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS