انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست مسترد،سنجے رائوت کی ضمانت پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی،نواب ملک بھی جیل میں

0

ممبئی، (ایجنسیاں) : سی بی آئی کورٹ نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اور مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس پر سماعت اب 2 نومبر کو ہوگی۔ حال ہی میں این سی پی لیڈر نواب ملک کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی۔ تینوں لیڈر ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں اور تینوں کی دیوالی یہیں منے گی۔مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ای ڈی نے 71 سالہ دیشمکھ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ بھی درج کیا ہے جس میں انہیں 4 اکتوبر کو بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ اس کے بعد ہی دیش مکھ نے بدعنوانی اور عہدے کے غلط استعمال میں ضمانت کی درخواست دی تھی۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما انل دیشمکھ کو 2 نومبر 2021 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس وقت وہ عدالتی حراست میں ہیں۔ دیشمکھ کو گزشتہ ہفتہ ’کورونری انجیوگرافی‘ کے لیے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دیشمکھ مہاراشٹر کی پچھلی مہا وکاس اگھاڑی (MVA) حکومت میں وزیر تھے۔ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس ایم وی اے میں شراکت دار تھے۔
ادھو گروپ والی شیو سینا کے رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راو¿ت پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ انہیں اس سال جولائی میں پاترا چال سے متعلق اسی معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی ایکٹ (PMLA) عدالت سے ضمانت کی درخواست کی تھی۔ اس عرضی کی مخالفت ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) انل سنگھ نے کی۔ انہوں نے حوالہ دیا تھا کہ جانچ ایجنسی کے پاس 2011 سے ریکارڈ موجود ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ سنجے راوت پاترا چال پروجیکٹ میں شامل تھے۔ سدھارتھ نگر مضافاتی گوریگاو¿ں میں پاترا چال ہے۔ یہ 47 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں 672 کرایہ دار خاندان ہیں۔ 2008 میں مہاراشٹر ہاو¿سنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایچ ڈی سی ایل کے ذیلی ادارے کو چال کی تعمیر نو کا ٹھیکہ دیا۔ جی اے سی پی ایل نے کرایہ داروں کے لیے 672 فلیٹ بنانے تھے اور کچھ فلیٹ مہاراشٹر ہائوسنگ اینڈ ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ایچ اے ڈی اے) کو دینا تھے۔ حالانکہ ای ڈی کے مطابق کرایہ داروں کو پچھلے 14 سالوں میں ایک بھی فلیٹ نہیں ملا ہے۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ کمپنی نے نہ صرف پاترا چال کو دوبارہ تیار کیا بلکہ زمین کے پارسل اور فلور اسپیس انڈیکس کو بھی بلڈروں کو 1,034 کروڑ روپے میں فروخت کیا۔
این سی پی لیڈر نواب ملک (62) کو ای ڈی نے اس سال فروری میں گرفتار کیا تھا۔ داو¿د ابراہیم کی جائیداد سے متعلق معاملات کے سلسلے میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہے۔ ای ڈی کی ٹیم نے 23 فروری کی صبح تقریباً 7 بجے ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کے بعد ای ڈی اسے اپنے ساتھ لے آئی تھی۔ ملک کی گرفتاری کے بعد ای ڈی نے عدالت کو بتایا تھا کہ وزیر نواب ملک نے مبینہ طور پر منیرہ پلمبر سے چند لاکھ روپے میں ایک کمپنی کے ذریعہ 300 کروڑ روپے کا پلاٹ ہتھیایا تھا۔ اس کمپنی کا نام سالڈس انویسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ہے اور کمپنی کا مالک ملک خاندان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS