انیل دیشمکھ کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی

    0
    Image: The Indian Express

    نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو جھٹکا لگاتے ہوئے پیر کے روز فوجداری کارروائی سے تحفظ کے حوالے سےعبوری راحت دینے سے انکار کردیا۔جسٹس اے ایم خانولکر، جسٹس کرشن مراری اور جسٹس وی رام سبرامنیم کی ڈویژن بنچ نے مسٹر دیشمکھ کو عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا۔ تاہم، عدالت عظمی نے اسے ضابطہ فوجداری (CRPC) کے تحت راحت پانے کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی اجازت دے دی۔مسٹر دیشمکھ نے عدالت عظمی میں ایک عرضی دائر کرکے اپنے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنے کی درخواست کی تھی۔
    مسٹر دیشمکھ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کرکے اپیل کی تھی کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیے گئے فوجداری مقدمے میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے انہیں تحفظ دیا جائے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS