پورٹ بلیئر (یو این آئی) : جنوبی انڈمان کے ضلع افسر نے تمام سیاحتی مقامات کو سیاحتی سرگرمیوں کے لیے فوری اثر سے بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تمام سماجی، سیاسی، کھیل، تفریحی، تعلیمی، ثقافتی، مذہبی اور تہواروں سے متعلق پروگرام پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ، ان کے علاوہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے دیگر اقدامات بھی شامل ہیں۔تمام مذہبی مقامات پر عوامی طور پر پوجا پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی مذہبی اجتماعات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ان کے علاوہ تمام پارک، کھیل کے میدان، اسٹیڈیم، جم اور یوگا اداروں کو بھی فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔تاہم، بغیر پیشگی اطلاع کے جنوبی انڈمان ضلع کے تمام سیاحتی مقامات کو اچانک بند کرنے کا فیصلہ سیاحت کے اسٹیک ہولڈر کو اچھا نہیں لگ رہا ہے ۔ اس سے انڈمان ٹورزم کے اسٹیک ہولڈر میں غصہ دیکھا جا رہا ہے ، جو پہلے ہی کورونا کی پہلی اور دوسری لہر میں بھاری نقصان اٹھا چکے ہیں۔
انڈمان : تمام سیاحتی مقامات بند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS