اینکر امیش کے ذریعہ خواجہ غریب نواز پر نازیبا الفاظ  سے  پوری انسانیت کے جذبات ہوئے مجروح : ڈاکٹر انصاری

0

پرتاپ گڑھ:خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی رح برصغیر کے نہایت موقر و محترم و بلند پایہ شخصیت اورعظیم المرتب،داعی اسلام ولی اللہ بلا تفریق مذہب و ملت و انسانیت کے علمبردار تھے،جنکے خلاف ٹی وی نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے نازیبا الفاظ کا استعمال کر پوری انسانیت کے جذبات کو مجروح کیا ہے جو ناقابل برداشت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔
پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے اینکر امیش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ خواجہ غریب نواز کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے امیش نے صحافت کے اصولوں کے ساتھ فریب کیا ہےاب انہیں صحافی کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ایسے گستاخ اینکر کی مسموم ذہنیت سے واضح ہوتا ہے کہ ایسے انسانیت دشمن عناصر اس ملک کی گنگا جمنی تہذیب،بھائی چارہ یکجہتی کے لیئے مزید نقصان دہ ہیں ۔حضرت خواجہ اجمیری رح ،جنہوں نے اس ملک کے لوگوں کی خدمت و خیرخواہی کے لیئے اپنی جان قربان کردی اورلوگوں میں ایسی محبت پیدا کردی کہ یہاں کا جو بھی شخص تاریخ سے واقف ہے ان کے مقام کو قدر کی نظر سے دیکھتا اور مانتا ہے ۔ایسی عظیم شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں ۔انہوں ایک اللہ کی وحدانیت اور انسانوں کو انسانوں سے محبت کا درس،ہمدردی،محبت و بھائ چارہ کا پیغام دے کر یہ ثابت کر دیا کہ جس میں انسانیت نہیں وہ انسان کہلانے کا حقدار نہیں ہے ۔ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ حکومت امیش دیوگن کے بدکردارکا خود نوٹس لے کر سخت کارروائی کرے تاکہ کسی مزید اینکر کو نفرت پھیلانے و کسی بزرگ کی شان میں گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو۔انہوں کہا کہ ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور چینل کے انکر منیش کو  برخاست کرکے سخت کارروائی کی جائے ۔  

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS