نئی دہلی: دارالحکومت کے اناج منڈی میں ہوئی آتشزدگی نے بہار کے متعدد خاندانوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ آہ و بکا کی آوازیں بہار تک گونج رہی ہیں۔ بہار ضلع سمستی پور کے سگھیا گاؤں میں رنج و الم کا ماحول ہے۔ یہی حال ہری پور گاؤں کا ہے۔
یہاں ایک ہی محلے کے 8 افراد کی اناج منڈی آتشزدگی نے جان لے لی ہے۔ یہاں خواتین اور بچوں کی آواز گریہ بلند ہیں۔ ایک ساتھ دو بیٹے کی موت کی خبر سن کر خدیجہ خاتون بیہوش ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد الطاف کے دو بیٹے محمد وزیر اور محمد مجید فیکٹری میں ایک ساتھ کام کرتے تھے اور دونوں اپنے گھر والوں کی ذمہ داری سنبھالتے تھے۔ محمد متین اور محمد رزاق کے گھروں میں بھی ماتم ہے۔ ایسی مثالیں متعدد ہیں، جن کے گھروں میں صف ماتم بچھا ہوا ہے کیوں کہ ان کے گھروں کے چشم و چراغ کی موت ہوگئی ہے۔
اناج منڈی آتشزدگی: دہلی سے بہار تک آواز گریہ بلند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS